وزیراعظم کا دورہ افغانستان،سادگی و کفایت شعاری کاعملی مظاہرہ،گیارہ ہزار ڈالرز کے اخراجات آئے

56


جمعہ نومبر
22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان سادگی اور کفایت شعاری کاعملی مظاہرہ تھا، ایک روزہ دورہ کابل پر گیارہ ہزار ڈالرز کے اخراجات آئے ہیں۔

()

نجی ٹی و ی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 2009 میں افغانستان کا دورہ کیا تھا تو اس پر 44 ہزار امریکی ڈالرز کے اخراجات آئے تھے۔ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 2012 میں افغانستان کا دورہ کیا تھا تو اس پر51 ہزار ڈالرز کے اخراجات کیے گئے تھے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے 2015 میں کابل کا دورہ کیا تھا تو اس پر 58 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points