نجی ٹی وی چینل کی جانب سے لبرٹی چوک کا نام تبدیل کیے جانے کی خبر ’’ فیک نیوز‘‘ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی کا ٹوئٹ
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 نومبر2020ء) حکومت پنجاب نے لاہور کے مشہور لبرٹی چوک کا نام تبدیل کرنے کی خبر غلط قرار دے دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے چوک کا نام تبدیل ہونے کی خبر کو ’’فیک نیوز‘‘ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے ایک نجی چینل کی خبر ’’لبرٹی چوک کا نام رین بو اسکوائر رکھ دیا گیا‘‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فیک نیوز ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ لاہور لبرٹی چوک کا نام تبدیل کردیا گیا ہے، جبکہ آج ایک نجی ٹی وی چینل نے بھی خبر دی تھی کہ لبرٹی چوک کا نام تبدیل کر کے رین بو اسکوائر رکھ دیا گیا ہے۔
()
انتظامیہ نے لبرٹی چوک کو دھنک کے مختلف رنگوں سے پینٹ بھی کردیا ہے اور اسے قوس و قزح جیسی شکل میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔
اس خبر کو حکومت پنجاب کی جانب سے جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ’سوہنا لاہور‘ مہم جس کے تحت ایک نجی پینٹ کمپنی کے تعاون سے لبرٹی سے ملحقہ شاہراہ کو قوس قزح کے سات رنگوں کے مطابق رنگ دیا گیا ہے، لبرٹی چوک کو سبز، پیلے ، لال ، نیلے ، گلابی ، سرخ اور ہلکے جامنی رنگوں سے سجایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points