ترکی سمیت دیگر کچھ ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

53


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2020ء) ترکی سمیت دیگر کچھ ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار، ٹیسٹ رپورٹ 96 گھنٹے سے زائد پرانی نہیں ہونی چاہیئے، جس مسافر کے پاس کورونا منفی رپورٹ نہیں ہوگی، اسے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترکی سمیت دیگر کچھ ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ پی سی آر کورونا ٹیسٹ رپورٹ لائے، ورنہ انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سی کیٹیگری میں شامل ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کورونا کے دو ٹیسٹ ہوں گے، کیٹیگری بی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آنے سے 96 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، کیٹیگری اے ممالک کے مسافروں سمیت 12 سال سے کم عمر، خصوصی افراد اور خصوصی وفود کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

()

جاری کردہ مزید ایس او پیز کے تحت پاکستان آنے والے جہاز میں جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا، جہاز میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایک سیٹ چھوڑنا ہوگی ، دوران پرواز عملے اور مسافروں کو ماسک پہننا ہوگا۔سول ایوری ایشن اتھارٹی نے کووڈ 19 کے باعث بین الاقومی مسافروں کے نجی طیاروں کے ذریعے سفر کرنے کیلئے پروازیں چارٹر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ پروازیں جمعہ سے 31 دسمبر تک چلائی جاسکیں گی، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،کورونا ایس او پیز کے تحت 12 سال سے کم عمر بچے، معذور افراد اور اعلیٰ سطح کے عالمی وفود اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ا ن کے علاوہ پاکستان کیلئے سفر کرنے والے مسافر، طیارے اور کریو ممبران ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھرنے اورعالمی کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کے پابند ہوں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے ایس اوپیز کے تحت طیاروں میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کے کوائف متعلقہ ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرنے سے پہلے اتھارٹیز کو فراہم کرنا ہوں گے۔ طیارے میں موجود تمام مسافروں کے پاس این 95 ماسک کا موجود ہونا ضروری ہے جو دوران پرواز پہننا لازمی ہو گا۔دو مسافروں کے درمیان ایک سیٹ خالی چھوڑنا ہوگی ۔اے کیٹگری میں شامل 21 ممالک کے مسافروں کیلئے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہوگا۔بی کیٹگری کے مسافروں کیلئی96 گھنٹے قبل اپنا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ کیٹگری سی میں شامل واحد ملک ڈنمارک کے مسافروں کیلئے 2 منفی ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی اپنے پاس رکھنا ہوگا۔



Source link

Credits Urdu Points