معروف وی لاگر ظفر نقوی نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کے گھر پر فائرنگ کردی، بیوی کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی ، اہل خانہ کی مداخلت پر ملزمان فرار
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20 نومبر2020ء) معروف وی لاگر نے دن دیہاڑے اپنی سابقہ بیوی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق وی لاگر ظفر نقوی نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر تھانہ سبزی منڈی کےعلاقےآئی ٹین میں واقعہ اپنی سابقہ بیوی کے گھر پر حملہ کردیا ۔ ظفر نقوی اور اس کے ساتھیوں نے سابقہ بیوی کے گھر پر حملہ کیا اور اسے اغواء کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وی لاگر ظفرنقوی نے ساتھیوں کے ہمراہ سابق اہلیہ کےگھرپرفائرنگ کی، ظفرنقوی ساتھیوں کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس کر سابق اہلیہ کو اسلحے کے زور پر ساتھ لے جانے کی کوشش تو اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر ملزمان نے فائرنگ اور فرار ہوگئے۔ اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
()
ڈی آئی جی آپریشنز نے ظفرنقوی کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جبکہ ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ظفر نقوی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر وی لاگنگ کرتے ہیں اور ان کی کافی فین فالونگ بھی ہے ۔ واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points