کامونکے میں شادی کی تقریب میں فحش ڈانس کے الزام میں 5 رقاصاؤں کو بھی حراست میں لیا گیا، پولیس ذرائع
کامونکے (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 نومبر2020ء) پنجاب کے علاقے کامونکے میں شادی کی ایک تقریب میں فحش ڈانس کرنے کے الزام میں 5 رقاصاؤں اور دلہا سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
()
تفصیلات کے مطابق کامونکے میں پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا جہاں فحش ڈانس کرتی ہوئی پانچ رقاصاؤں سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ شادی کی تقریب میں فحش حرکات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں دلہا اور رقاصاؤں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں نازیبا حرکات کرنے پر تمام افراد کو حراست میں لیا ۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points