ایران محدود وسائل کے باوجود طیارہ بردار جنگی بحری بیڑہ تیار کرنے والا دنیا کا واحد اسلامی ملک بن گیا

63


ایران کی جانب سے تیار کردہ طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ہیلی کاپٹر، ڈرونز اور میزائل لانچر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

محمد علی
جمعہ نومبر
19:55

ایران محدود وسائل کے باوجود طیارہ بردار جنگی بحری بیڑہ تیار کرنے والا ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2020ء) ایران محدود وسائل کے باوجود طیارہ بردار جنگی بحری بیڑہ تیار کرنے والا دنیا کا واحد اسلامی ملک بن گیا، ایران کی جانب سے تیار کردہ طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ہیلی کاپٹر، ڈرونز اور میزائل لانچر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے محدود وسائل کے باوجود اپنی جنگی صلاحیت میں اضافے کیلئے طیارہ بردار جنگی جہاز بنا کر امریکا سمیت بڑی بڑی عالمی قوتوں کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایران نے خاموشی سے اپنا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تیار کیا، کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی کہ ایران اس قدر جدید جنگی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایران نے امریکہ سے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس نے ایک بڑا جنگی بحری جہاز تیار کیا ہے۔

()

اس بحری جنگی جہاز کا نام پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر عبداللہ رودکی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اس جنگی بحری جہاز پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اور اینٹی ایئر کرافٹ میزائل اور 4 چھوٹی ایسی تیز رفتار کشتیاں بھی موجود ہیں جو خلیج عرب میں پاسداران انقلاب کے اہلکار معمول کے مطابق استعمال کرتے ہیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس کے جہاز کی لمبائی 150 میٹر ہے۔ یہ طیارہ بردار جنگی بحری جہاز امریکا اور دوسرے ممالک کے طیارہ بردار جنگی بحری جہازوں کے مقابلے میں قدرے چھوٹا ہے، تاہم ایران کی بحریہ کیلئے انتہائی موثر ہے۔ جہاز میں جنگی طیاروں کی اڑان اور لینڈنگ کیلئے رن وے تو موجود نہیں ہے تاہم اس میں ہیلی کاپٹر کے لیے ایک لینڈنگ پیڈ ضرور موجود ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کی وجہ سے ایران کی جنگی قوت میں اضافہ ہوا ہے۔
                                       

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points