کم عمر لڑکیوں کے ذریعے جسم فروشی کا دھندا، ملزم اور متاثرہ بچی کے شرمناک انکشافات

72


کوشش ہوتی تھی چھوٹی بچیوں کو دھندے پر بھیجا جائے، ایک بچی کا لاکھ روپے ایڈوانس دیا جاتا تھا،رات کو کسٹمر کے پاس بھیجا جاتا تھا، صبح واپس آ جاتی تھیں، ملزم کے ساتھ ساتھ 13 سالہ مناہل کے بھی اردو پوائنٹ میں دھندے سے متعلق اہم انکشاف

مقدس فاروق اعوان
جمعہ نومبر
17:21

کم عمر لڑکیوں کے ذریعے جسم فروشی کا دھندا، ملزم اور متاثرہ بچی کے شرمناک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2020ء) : لاہور میں بچیوں کو اغوا کرنے والے ایک گروہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جو کمسن بچیوں کو اغوا کر کے جسم فروشی کے لیے مجبور کرتا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کی سربراہی میں نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کو حرام کاری کے لیے اغوا کرنے اور خریدنے کے مکروہ دھندے میں ملوث بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزموں میں سرغنہ نجمہ وقار اور صالح شامل ہیں۔ملزموں پر دو ماہ قبل 13 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا۔تفتیش کے دوران مکرو دھندا کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا۔ لڑکی کو بازیاب کروا کے ورثا کے سپرد کیا گیا تھا۔اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر تہمینہ شیخ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 13 سالہ بچی مناہل نے انکشاف کیا ہے کہ گاڑی میں موجود تین لوگوں نے مجھے اغوا کیا اور لے گئے۔

()

اس کے بعد مجھے نجمہ کے دوست کے گھر لے جایا گیا، کچھ دن مجھ پر تشدد کیا گیا،بعدازاں سندھ میں لے جا کر جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔میں ان کے پاس ڈھائی ماہ تک رہی،بچی نے بتایا کہ اسے استعمال کرنے والے لوگوں میں کچھ کی عمر بہت زیادہ تھی جب کہ کچھ چھوٹی عمر کے لوگ شامل تھے۔گروہ کی سرغنہ نجمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کی والدہ اس کی دوست ہے،وہ خود میرے پاس آئیں۔میں یہ کام پانچ چھ سال سے کر رہی ہوں ، لیکن جو بھی لڑکیاں کام کرتی ہیں وہ اپنی مرضی سے کرتی ہیں۔لڑکیاں شادی کے فنگشنز کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں میں بھی جاتی ہیں۔ایک بچی کے 8 سے 10 ہزار روپے ملتے تھے۔وقار نامی ملزم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس لڑکیاں نجمہ لاتی تھی جنہیں دو دو ماہ کا ایڈوانس دیا جاتا تھا۔ایک بچی کا لاکھ روپے ایڈوانس دیا جاتا تھا۔کوشش ہوتی تھی کہ کم سے کم عمر کی لڑکیاں لائی جائیں۔بچیوں کو اپنے کسٹمرز کو تین گھنٹے کے لیے دیا جاتا تھا۔ جو بھی رقم ملتی تھی وہ میرے اور نجمہ میں تقسیم ہوتی تھی۔ملزم نے مزید کہا کہ اب تک کئی بچیوں کو اس دھندے میں استعمال کیا۔
مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points