دوست نے 27سال قبل میٹرک پاس کرنیوالے تمام دوستوں کو اکٹھا کر کے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

79


لاہور( این این آئی) ایک دوست نے 27سال قبل میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے تمام دوستوں کو ایک چھت کے نتیجہ دوبارہ اکٹھا کر کے منفرد ریکارڈ قائم کردیا ، تقریب میں اساتذہ کرام کو بھی مدعو کیا گیا جن کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ایک دوست تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر بیرون ملک سے پاکستان آیاجبکہ کچھ دوست بیرون ملک سے سکائپ پرتقریب میں شریک ہوئے اور آبدیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 1993ء میںگورنمنٹ سلیم ماڈل سکول لوئر ما ل سے میٹرک کاامتحان پاس کرنے والے کامران ابرار نے منفرد

کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ کامران ابرار نے میٹرک کرنے والے تمام دوستوں کو لاہور میں ایک جگہ اکٹھا کرنے کیلئے کا پروگرام ترتیب دیا اور انہیں تمام دوستوں سے رابطوں میں خاصی مشکلات درپیش آئیں تاہم وہ تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ یہی نہیں بلکہ میٹرک میں نصاب پڑھانے والے تمام اساتذہ کوبھی عزت و احترام کے ساتھ مدعو کیا گیا اور ان کی آمد پر شاگردوںنے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ تقریب میں شرکت کے لئے عمران بٹ نامی دوست کویت سے خصوصی طور پر پاکستان آیا جبکہ کچھ بیرون ملک مقیم دوستوںنے سکائپ کے ذریعے شرکت کی ۔ ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کئی دوست آبدیدہ بھی ہو گئے ۔ تقریب میں آنے والوںکی خصوصی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی ۔ پنڈال کو زمانہ طالبعلمی کی تصاویر،سکول کارڈز اورسر ٹیفکیٹس سے سجایا گیا تھا۔