سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، دو دہشتگرد کمانڈر ہلاک

156


سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، دو دہشتگرد کمانڈر ہلاک

باجوڑ (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں اہم ترین اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے  دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، جھڑپ میں دو دہشت گرد کمانڈر ہلاک بھی ہوئے ۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے باجوڑ میں  اہم اور کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کا بڑانیٹ ورک پکڑ لیا گیا ۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں  جھڑپ بھی ہوئی جس کے نتیجے  میں دو دہشتگرد کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمن عرف فدا ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کراچی اور باجوڑ میں کارروائیوں میں ملوث تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری ملازموں اور شہریوں پر کئی حملے بھی کیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیٹ ورک سرحد پار سے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘سے براہ راست احکامات لیتا تھا۔



Source link

Credits 92News