لاہور میں خود کش حملہ آور کی سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش،جوابی کارروائی میں مارا گیا
لاہور (92 نیوز) لاہور میں خود کش حملہ آور کی سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی ، جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ،2 ہینڈ گرنیڈ ،پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Credits 92News