صدر، وزیر اعظم، بلاول، چودھری برادران کا بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس

133


اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، بلاول بھٹو اور چودھری برادران سمیت سیاسی شخصیات نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیگم شمیم اختر کے انتقال پر صدر مملکت عارف علوی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا،وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےمرحومہ کے بلند درجات اورلواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔

سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹونے افسوس کیا،چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی نے بیگم شیم اختر کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا والدہ سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور اور علامہ طاہر اشرفی نے بھی نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیگم شمیم اختر کی وفات پر دلی دکھ اور سوگوار خاندان کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نےٹویٹ کیا کہ اللہ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، وزیرریلوے شیخ رشید نے بھی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس  کیا۔



Source link

Credits 92News