کراچی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار

91


کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے گلشن معمار میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں کو شکنجے میں لے لیا ، ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے،گرفتار دہشتگردوں میں سے 2 افغانستان سے آئے تھے۔

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام  بنا دیا گیا ، سندھ رینجرز اور پولیس نے  3 دہشتگرد گرفتار  کر لئے ،گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، دو  ملزمان حال ہی میں افغانستان سے تخریب کاری کیلئے کراچی پہنچے تھے  ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

ایک گرفتار ملزم یاسین نے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ،امریکن قونصلیٹ اور پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ پریس کی ریکی کرکے ویڈیو بھی بنائی تھی  جبکہ ملزم اکرام اللہ شک درہ میں سرکاری اسکولوں کو بارود سے اڑانے میں ملوث ہے ۔

تیسرا دہشتگرد خالد افغانستان میں روپوش تھا اور دہشتگردی کیلئے ساتھیوں سمیت کراچی آیا تھا ۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے  جبکہ قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔



Source link

Credits 92News