بھارت کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں آبادی پر گولہ باری ،11 شہری شدید زخمی
راولپنڈی (92 نیوز) بھارت نے کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، کھوئی رٹہ سیکٹر میں آبادی پر گولہ باری کی جس سے 11 شہری شدید زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب پر راکٹ اور گولے برسا دیئے، زخمیوں میں 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں ۔ بھارتی فورسز نے طرز عمل سے خود کو اخلاقیات سے عاری اور غیر پیشہ ور ثابت کیا ۔
Credits 92News