اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہوگی۔
حزب مخالف این آر او کے حصول کی مایوس کن کوششوں میں نہایت سفاکیت سے عوام کی زندگیاں اور روزگار تباہ کررہی ہے۔ میں یہ واضح کر دوں: یہ لاکھوں جلسے کرلیں، کوئی این آر او نہیں ملے گا!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 22, 2020
وزیراعظم نے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ واضح کرتا ہوں، پی ڈی ایم لاکھوں جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا۔ اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کے لیے سنگدلی کے ساتھ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویشناک ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
پاکستان میں وباءکی دوسری لہرکےاعداد و شمارتشویشناک ہیں:گزشتہ 15روز میں وینٹیلیٹرز کےمحتاج مریضوں کی تعداد میں ہونےوالااضافہ: پشاور200%، ملتان200%، کراچی148%، لاہور114% اوراسلام آباد 65%۔ اسلام آباد اور ملتان کے70%وینٹیلیٹرز زیرِاستعمال ہیں۔ فی الوقت پوری دنیادوسری لہرکی زدمیں ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 22, 2020
اُن کا کہنا تھا کہ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا۔ کراچی میں 148، لاہور میں 114 اور اسلام آباد میں 65 فیصد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کی صلاحیت کو 70 فیصد استعمال کیا گیا۔
Credits 92News