پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مزید 59 افراد جان سے گئے
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ روز 59 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں ایکتو کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 665 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 59 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 828 ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 227، پنجاب میں 1 لاکھ 14 ہزار 10، کے پی کے میں 44 ہزار 97، بلوچستان میں 16 ہزار 744، اسلام آباد میں 26 ہزار 569، آزاد جموں و کشمیر میں 6 ہزار اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 526 ہے۔
Credits 92News