مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ، پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کیخلاف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہرزہ سرائی کو پاکستان نے مسترد کر دیا ۔
پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے مودی کے بے سروپا اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے بیانات مقبوضہ کشمیر میں بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
Credits 92News