شوکت خانم کراچی ملک کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا، وزیر اعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (ایس کے ایم ٹی) کراچی ملک کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا۔
کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیر کا آغاز دیکھ کر دل اس احساسِ عظیم سے سرشار ہے کہ یہ کینسر ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکزِ شفا بھی ہوگا اور (طب و علاج کے) جدید ترین سازوسامان سے آراستہ بھی۔pic.twitter.com/e5TY3eF8aa
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 21, 2020
ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں، انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال جدید ترین مشینوں سے آراستہ ہوگا۔
وزیراعظم نے اس سائٹ کی تصاویر ٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسپتال میں تعمیراتی کام کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔
Credits 92News