امن معاہدہ، آرمینیا نے ضلع اغدام کا کنٹرول آذربائیجان کی فوج کے حوالے کردیا

84


باکو (92 نیوز) آذربائیجان کی فوج نگورنوکاراباخ میں آرمینیا کی جانب سے واپس کیے گئے ضلع اغدام میں داخل ہوگئی ہے۔ آذری صدر کہتے ہیں اغدام شہر کو پہلی حالت میں بحال کریں گے۔

ادھرآرمینین دارالحکومت میں جنگ بندی کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

آذربائیجان اور آرمینیا میں ہونےوالے امن معاہدے کے بعد یروان حکومت نے وعدے کے مطابق تین علاقوں میں سے پہلے ضلع اغدام کا کنٹرول آذری فوجیوں کے حوالے کردیا۔

ضلع اغدام ان تین علاقوں میں سے ایک تھا جسے آرمینیانےمعاہدے کےتحت آذربائیجان کے حوالے کرنا تھا۔ اس علاقے کو ایک روز قبل ہی آرمینیا کی فوج اور سپاہیوں نے خالی کیاجس کے بعد آذری فوج شہرمیں داخل ہوئی۔

آرمینیا اور آذربائیجان نے بدترین لڑائی کے بعد 10 نومبرکو روس کی ثالثی سے جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا تھا، آرمینیا 25 نومبرکو ضلع کلبجر اور یکم دسمبر کو تیسرا ضلع لاچین آذربائیجان کو واپس کرے گا۔

جنگ بندی کرنے اور علاقے واپس کرنے پر آرمینیاکےدارالحکومت یروان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے کئی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب آذری صدرالہام علیئف کہتے ہیں کہ اغدام شہر کی رونقوں کو ایک بار پھر بحال کریں گے اور اسے اس کی اصل حالت میں واپس لائیں گے۔



Source link

Credits 92News