’’چند شرائط کی تکمیل کے بعد کرونا ویکسین کی مفت فراہمی ‘‘ وہ مسلمان ملک جس نے کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا

192


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ اعلان سعودی عرب کی وزارت صحت کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اس ضمن میںواضح طور پر کہا ہے کہ چند شرائط کی تکمیل کے بعد کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی جو تجرباتی مراحل سے گزر چکی ہو، مجاز اداروں کی جانب سے جس کے استعمال

کی منظوری مل چکی ہو، ویکسین کا سائیڈ افیکٹ نہ ہو اور وہ کورونا وائرس ختم کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ ادارے اس ضمن میں تمام امور کی پابندی کریں گے۔



Source link

Source Jawadch.com