اسلام آباد ( آن لائن ) کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے پاکستانی ڈاکٹروں کی ایک اور کامیابی ، کورونا کے علاج کیلئے کامیاب ویکسین ایجاد کرلی جس کے استعمال سے 7ہزار مریض شفا یاب ہوچکے ہیں اور یہ ویکسین بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جس کی ابتدائی قیمت دوہزار روپے رکھی جائے گی ۔ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ وائرس کیخلاف ویکسین ( کین سینو) تیار کرلی گئی ہے جس کا رزلٹ 100فیصد تک بتایا جاتا ہے انہوں نے بتایا
کہ اب تک 7ہزار سے زائد مریضوں پر اس ویکسین کا تجربہ کیاگیا ہے جس کا رزلٹ 100فیصد رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ضروری نہیںہے مارکیٹ میں ویکسین کی دستیابی 10ہزار مریضوں کے شفا یاب ہونے کے بعد ہوگی اب تک اس ویکسین کے نتائج نہ صرف حوصلہ افزاء بلکہ کامیاب ہیں اس ویکسین میں اینٹی باڈی صلاحیت موجود ہے اور میڈیکل سائنس کی دنیا میں یہ ویکسین ایک دھماکے سے کم نہیںیاد رہے پاکستان کو امریکی و برطانوی کمپنیوں نے کورونا کے علاج کیلئے ویکسین فوری فراہم کرنے سے انکارکردیا تھا مگر پاکستان کے مایہ ناز سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے سائنس کی دنیا میں اہم کامیابی حاصل کرکے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیااور کورونا مریضوں کیلئے ایک امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے پاکستان میں پہلے ہی کورونا مریضوںکی تعداد دیگرممالک کے مقابلے میں کم ہے اور اس ویکسین کی دستیابی سے کورونا کو شکست دینے میں اہم کامیابی مل سکتی ہے۔
Source Jawadch.com