کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لہسن اور ہری پیاز کینسر سے بچاؤ کیلئے مفید ہیں۔ چینی ماہرین صحت کے مطابق گھروں میں عام استعمال ہونے والی مشہور سبزیاں لہسن اور ہری پیاز کینسر کے خلاف افادیت کے حامل ہیں۔چائنا میڈیکل یونیورسٹی میں واقع فرسٹہاسپٹل کے ماہرین کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے معلوم ہو ہے کہ لہسن ، ہری پیاز اور اس نسل سے تعلق رکھنے والی دیگر سبزیاں کینسر جیسے موذی مرض کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ان سبزیوں میں فلیوینولز، آرگینوسلفر اور دیگر اہم حیاتی اجزا پائے جاتے ہیں، جو
سرطانی(کینسر) خلیات کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ماہرین نے بتایاکہ اگر ان سبزیوں کی تعداد بڑھادی جائے تو لوگ آنتوں کے سرطان ، بوویل کینسر اور عام کینسر سے محفوظ رہ سکتے ہیں، سرخ گوشت اور دیگر مرغن غذائوں کو زیادہ استعمال کرنے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جب کہ سبزیاں اور پھل اسکو روکنے میں مدد کرتی ہیں۔
Source Jawadch.com