اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، اہم ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے تیار کئے گئے وارڈز بھر گئے،انتظامیہ کی شہریوں سے اپیل

64


اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔کیپٹل ہسپتال سی ڈی اے میں کرونا مریضوں کے لئے تیار کئے گئے دو وارڈز بھر گئے جبکہ تیسرے وارڈ کو تیار کرنے کیلئے انتظاماتکئے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے بغیر ضرورت عام مریضوں، افسران، ملازمین اور عام شہریوں کو ہسپتال نہ انیکی اپیل کردی ہے، ہسپتال انے والے ماسک اور سیناٹائزر۔اور سماجی فاصلہ رکھنے کے اقدامات پر سختی سے عمل کریں انتظامیہ کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے

کئی افسران ۔ملازمین فیملی سمیت کرونا،وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ گھروں پر کورنٹائن بھی کردیا گیا۔علاج اور اختیاط بھی جاری ہے،واضح رہے کہ سیکٹر جی سکس ٹو میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے پر انتظامیہ نے ہی سیکٹر کو سیل کر رکھا ہے اور کیپٹل ہسپتال بھی اس سیکٹر میں واقع ہے۔



Source link

Source Jawadch.com