نیند کم کرنیوالوں کیلئے سب سے بڑا نقصان اوربچنے کا طریقہ کیا ہے؟ امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

69


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نیند آپ کی صحت کےلئے اندازوں سے بھی زیادہ اہم ہے اور نتائج سے یہ ثابت بھی ہوا ہے۔لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں نیند کی کمی کے انسولین کی حساسیت پر مرتب ہونے والےاثرات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ چھ ماہ تک بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں کے استعمال سے اگر انسولین کی حساسیت میں 21 فیصد کمی آتی ہے تو محض ایک رات کی نیند کی کمی ہی انسولین کی حساسیت کی شرح 33 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔محققین نے بتایا کہ

تحقیق کے مطابق ایک رات کی نیند کی محرومی بھی چھ ماہ تک ناقص غذاﺅں کے استعمال کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نیند بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے، موٹاپے اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق اگر آپ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتے ہیں اور مناسب غذا بھی لیتے ہیں مگر نیند کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کی صحت متاثر ہوگی۔بیشتر افراد متوازن غذا کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں مگر نیند کی افادیت کے حوالے سے واقف نہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ نیند کی کمی سے ہونے والے نقصان کے اثرات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کیلئے چوبیس گھنٹے میں کم از کم چھ گھنٹے نیندکو ممکن بنانا انتہائی ضروری ہے۔یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے ان نقصانات کے اثرات کو کم کیاجاسکتاہے۔



Source link

Source Jawadch.com