لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس کے جوانوں کو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈسائنسز کے تعاون سے آزمائشی طور پر کورونا ویکسین کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے،کورونا ویکسی نیشن کیلئے ڈی آئی جی ویلفیئر نے اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویلفیئر نے سی پی اوز،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کومراسلہ بھجوا دیا ہے،ویکسی نیشن کروانے کے خواہش مند اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مراسلے کے مطابق ویکسین مفت دستیاب ہے، خواہش مند اہلکار فارم فل کر کے بھجوائیں، ڈی آئی جی ویلفیئر کاکہنا ہے کہ ویکسی نیشن کیلئے رضا کاروں کی بھی ضرورت
ہے جو اہلکار دلچسپی رکھتے ہیں رابطہ کر سکتے ہیں۔
Source Jawadch.com