لندن(نیوزڈیسک)ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہےکہ موٹاپا نہ صرف صحت کے لیے خطرناک ہے بلکہ اس سے یادداشت متاثر ہونے کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے۔لندن میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم میں بے تحاشہ چربی سے سوزش جنم لیتی ہے جو مائیکرگلیا نامی خلیات کومتاثر کرتی ہے، ان خلیات کا کام یہ جسم کو امراض اور جراثیم سے پاک رکھنا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ دماغی خلیات کو بھی درست رکھتے ہیں لیکن چربی اورسوزش سے دماغ میں سگنل کا نظام متاثرہوتا ہےاور یوں یادداشت متاثر ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ
موٹاپے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں یادداشت متاثرہونے کا خدشہ 3 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگرچہ اس کیفیت میں یادداشت دھیرے دھیرے متاثر ہوسکتی ہے لیکن شدید حملے کی صورت میں ڈیمنشیا اور دیگر امراض بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کےمطابق گھٹیا کے مرض میں استعمال ہونے والی ادویات اس مرض کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے اس کے علاوہ ذیادہ روغنی خوراک اور چکنائی سے اجتناب سے بھی مرض سے بچاجا سکتا ہے۔
Source Jawadch.com