چین کے اشتراک سے تیارکورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل ،5 ہزارپاکستانیوں کوویکسین لگائی گئی،مثبت نتائج ، خوشخبری سنا دی گئی

58


اسلام آباد (این این آئی)چین کے اشتراک سے تیار کورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل ،ڈاکٹرز نے اگلے دو سے تین ماہ میں اچھی خبرملنے کی نوید سنا دی ۔ حکام کے مطابق تاحال تقریبا 5 ہزارپاکستانیوں کوویکسین لگائی گئی ہے، سب سے
زیادہ ڈھائی ہزارافراد نے اسلام آباد میں ٹرائل میں حصہ لیا،کراچی میں 1400اورلاہور میں 800سو افراد ٹرائل میں میں حصہ لے چکے ہیں، اب تک نتائج مثبت ہیں، جن کو ویکسین لگی ہے وہ صحت مند ہیں۔ وائس چانسلر شفاء انٹر نیشنل ہسپتال ڈاکٹر اقبال کے مطابق جلد اچھی خبردیں گے، ٹرائل کو 6 ہفتوں سیزائد کا وقت

گزر چکا ہے، ٹرائل کے نتائج مرتب ہونے میں 3 ماہ لگ سکتے ہیں ،56 دن مکمل ہونے پر اینٹی باڈی ٹیسٹ ہوگا، 56 دن بعد دیکھاجائیگا کہ جسم میں اینٹی باڈیز بنی ہیں یا نہیں،یہ بھی دیکھا جائیگا کہ اس عرصے میں جسم میں کرونا وائرس داخل ہوا تھا یا نہیں، اس ویکسین کے ٹرائل روس، سعودی عرب، میکسیکو اور کینیڈا میں بھی جاری ہیں۔



Source link

Source Jawadch.com