پاکستان کا اہم شہر ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر آگیا

52


لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہور ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر آگیا، محکمہ صحت گزشتہ مالی سال ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے جاری شدہ بجٹ 50 فیصد بھی استعمال نہ کر سکا، مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ایڈز کنٹرول پروگرام کومزید تین سالوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔صوبائی ترقیاتی بورڈ نے ایڈز کنٹرول پروگرام کے ترمیمی پلاننگ کمیشن کی منظوری دیدی ہے، یکم جنوری 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 956 ہے جس میں لاہور 3 ہزار 380 مریضوں کے ساتھ

سر فہرست ہے، مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باوجود محکمہ صحت ایڈزکنٹرول پروگرام کیلئے گزشتہ مالی سال میں جاری شدہ بجٹ 50 فیصد بھی استعمال نہیں کر سکا۔ گزشتہ مالی سال 2019-20 میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے 22 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ صرف 9 کروڑ 71 لاکھ خرچ کیے جا سکے، ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے ایڈز کنٹرول پروگرام کو مزید 3 سال توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تین سال کی توسیع سے پروگرام کی لاگت میں ایک ارب 26 کروڑ کا اضافہ ہوگا، تین سالہ توسیع کے لیے 3 ارب 34 کروڑ کا ترمیمی پلاننگ کمیشن بھی صوبائی ترقیاتی بورڈ نے منظور کر دیا ہے، 2016 سے اب تک 2 ارب 8 کروڑ کی لاگت کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے ایک ارب 19 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔



Source link

Source Jawadch.com