کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ کی منظوری

87


اسلام آباد (این این آئی) ای سی سی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ،ای سی سی نے کورونا ویکسین کی خریداریکیلئے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی،ویکسین پہلے مرحلے میں شدید متاثرہ 5 فیصد آبادی کیلئے استعمال کی جائے گی، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسئین فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ لوگ ویکسئین سے

مستفید ہوسکیں گے۔ای سی سی نے وزارت قومی صحت کو ویکسین کیلئے ورلڈ بنک اور دیگر اداروں سے بات چیت کی ہدایت کی ۔ اعلامیہ کے مطابق جی 20 ممالک سے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی جنوری سے جون 2021ء تک 6 ماہ کیلئے معطلی پر رجوع کرنے کی منظوری دیدی گئی، ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی، سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ،این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 93 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ،ای سی سی نے اینگرو فرٹیلائزرز کو 2.25 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی،ای سی سی نے پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔



Source link

Source Jawadch.com