اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گنجا پن جہاں مردوں میں بہت عام ہوتا جا رہا ہے وہیں خواتین بھی اس مسئلے کا شکار نظر آنے لگ گئی ہیں۔ جھڑتے بالوں کو روکنے کیلئے مردوخواتین حضرت طرح طرح کے تیل، ادویات، لوشن اور نہ جانے کون کون سے ٹوٹکے آزماتے نظر آتے ہیں مگر بال ہوتے ہیں کہ
سر کو جیسے الوداع کہنے کیلئے تیار بیٹھے ہوں۔ گنجے ہونے والے اور گنجے پن کا شکار افراد کیلئے یہاں ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا بتایا جا رہا ہے جو استعمال کر کے خواتین و حضرات گنجے پن کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ کنیر کا
درخت جو جھاڑی نما ہوتا ہے ہے اس کے 50سے 70گرام پھول جو کہ سرخ اور پیلے رنگ کے ہوتے ہیں لیکر اسے صاف اور خشک کرلیجئے اب اس میں ایک لیٹر سرسوں ، کھوپرے یا زیتون کا تیل ڈال کر اتنا پکائیں کہ پھول جل کر کالے رنگ میں تبدیل ہوجائیں بعد ازاں تیل کو چھان کر اس میں سے جلے ہوئے پھول نکال کر باہر پھینک دیں اور باقی بچے ہوئے تیل کو کسی شیشے کی بوتل میں بھرلیں اور استعمال کریں۔
Source Jawadch.com