سرحد پار تجارتی فہرست میں پاکستان کی بڑی چھلانگ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

62


کراچی(این این آئی)پاکستان نے عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں قابل نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ایف بی آر کے مطابق پاکستان نے عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں قابل نمایاں ترقی حاصلکی ہے، معاہدہ پر عمل درآمد جون 2018کے 34 فیصد سے بڑھ کر نومبر 2020 میں 79 فیصد ہو گیا ہے۔عمل درآمد کی اس بہتری کے نتیجہ میں پاکستان نے سرحد پار تجارتی فہرست میں 31 درجے بہتری حاصل کی ہے جس کی بدولت پاکستان عالمی فنڈ کی سالانہ تجارتی آسانی رپورٹ 2020 میں 136 پوزیشن سے

108 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں پاکستان کی قابل نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تجارتی سہولیات کی رینکنگ میں79 درجے بہتری آئی ہے، تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لارہی ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تجارتی سہولیات معاہدے میں پاکستان کی رینکنگ میں 79 درجے بہتری آئی ہے۔ پاکستان کی رینکنگ بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لارہی ہیں۔



Source link

Source jawadch.com