ڈالر پاکستانی روپے پر حاوی قیمت 161 سے بھی تجاوز کر گئی

57


کراچی (این این آئی )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کوڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے ڈالر ایک بار پھر  161روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈ کے سامنے بھی روپے کی قدر کم ہو گئی ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.75روپے سے بڑھ کر161.05روپے اور قیمت فروخت160.85روپے سے بڑھ کر161.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں

40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.60روپے سے بڑھ کر161روپے اور قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے بڑھ کر189.80روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر191.80روپے پر جا پہنچی جبکہ1.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212روپے سے بڑھ کر213.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر215.50روپے ہو گئی ۔



Source link

Source jawadch.com