ڈالر کی قیمت دھڑم سے گر گئی پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ

45


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کرنسی کی اونچی اڑان رک گئی ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روزڈالر کی قیمت 161.05سے گھٹ کر 160.09روپے پر آگئی ،واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت تنزلی کے بعدایک بار پھر تیزی کیساتھ بڑھنا شروع ہو چکی ہے۔
ادائیگیوں اوردرآمدی شعبوں کی طلب بڑھنے سے گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت رک گئی تھی۔زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار رہا۔ ماہرین کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ کرونا ویکسینز کے کامیاب تجربوں اور عالمی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں بحالی کا اشارہ ملنے کے

بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے۔ حکومت کی جانب سے کوویڈ ادویات کی درآمدات کو امپورٹ ڈیوٹی فری کرنے کے اعلان سے مستقبل میں ڈالر کی قدر بڑھنے کی افواہیں بھی زیرگردش رہیں۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1866ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔گزشتہ روز پیر کو آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 450روپے سستا ہو کر 1لاکھ12ہزار 850روپے اور دس گرام سونا 385روپے کی کمی سے 96ہزار 751روپے کا ہو گیا۔



Source link

Source jawadch.com