عوام کیلئے زبردست خوشخبری پیٹرول سستا کر دیا گیا

61


اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسےجب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی

قیمتوں کا اطلاق ا رات 12 بجے سے ہو گیا۔۔



Source link

Source jawadch.com