اسلام آباد (این این آئی)سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی طیارہ حادثہ کے لواحقین کے ساتھ نشست ہوئی ،سی ای او پی آئی اے نے حادثے کے بعد سے اب تک کے اقدامات کی متفصل بریفنگ دی گئی ،ابھی تک بچے ہوئے سامان کی حوالگی، انشورنس کلیم کی رقم کوایک کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ کرنے کے معاملے اور ماہانہ رقم پر سی ای او کے ساتھ میٹنگ پر بات چیت کی گئی ۔ سی ای او ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے انتظامیہ کلیم کی رقم میں اضافہ کیلئے انشورنس کمپنی سے
دوبارہ بات کرے گی ،وفاقی حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر زمین پر ہونے والے نقصانات کی ادائیگی کردی گئی ہے ،لواحقین جلد از جلد جانشینی سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں تاکہ انشورنس کی ادائیگی بھی کی جاسکے ۔کچھ لواحقین کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات کلیم کی رقم بڑھانے سے قبل جمع کروانے سے انکار کیا گیا ۔ سی او ای او پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے ہم آپکے مفادات کیلئے پوری کوشش کریں گے ،پی آئی اے تمام ملکی قوانین کا احترام کرے گی مگر دستاویزی ضابطے پورے کئے جائیں گے۔
Source jawadch.com