ٹنڈوالہ یار(آن لائن)سندھ میں پیا ز مارکیٹ میں آنے کے بعد ایکسپورٹ پر پابندی لگ گئی، کاشتکاروان کے سروں پر ہاتھ آ گئے ہیں ٹنڈوالہ یار میں ساڈہے 8 لاکھ تک فروخت ہونے والی پیاز کے گاڑی میں ڈھائی لاکھ تک کمی آ گئی ہے جس پر کاشتکار سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیںایکسپورٹ بند ہونے کے بعد ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں تیار پیاس کی فصل کے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، کاشتکاروں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کے باعث 3200 روپے میں فی من فروخت ہونے والا پیاس 2000 تک
فروخت ہو رہا ہے کاشتکار عبدالرحیم درس، میر خان عاقلانی، شاہنواز لغاری، اور دیگر کا کہنا ہے وفاق کی غلط پالیسز کی وجہ سے پیاس کے ایکسپورٹ پر پابندی لگ گئی ہے سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ نارواں سلوک کیا جا رہا ہے ایران اور افغانستان سے بڑی تعداد میں پیاز امپورٹ ہو رہی پے جو سندھ کی مختلف منڈیوں میں پہنچ رہی ہے جس سے سندھ کے کاشتکاروں کا کروڑوں کا نقصان ہو ریا ہے کاشتکاروں کا کہنا ہے اگر پیاز کی امپورٹ بند نہ کی گئی اور ایکسپورٹ نہ کھولی گئی تو ہم کاشتکار سراپہ احتجاج ہونگے۔
Source jawadch.com