بھارت: نئی دہلی میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک | دنیا

92


فوٹو: ٹوئٹر/انڈیا ٹی وی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیگ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ فیکٹری کی ورک شاپ میں لگی۔

بھارت: نئی دہلی میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک | دنیا 209830 7330774 updates
فوٹو: ٹوئٹر

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صبح 5 بجے اس وقت پیش آیا جب زیادہ تر ملازمین سو رہے تھے، واقعے میں 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 50 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔



Source link

Credits Geo News