نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 اگست2024ء) بھارتی ریاست کرناٹکا کی خاتون نے کفالت کی ہوس میں7 بار شادی رچالی اور 6شوہروں سے پیسے بٹورنے میں کامیاب بھی ہو گئی۔بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو کا حوالہ دے کر خاتون کے فراڈ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ خاتون نے 7 بار شادیاں کیں اور 6 شوہروں سے کفالت کے طور پر پیسے وصول کر لیے۔رپورٹ میں خاتون کا نام اور سب شوہروں کے نام بھی خفیہ رکھے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں خاتون کے فراڈ کے حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر ایک منٹ 26 سیکنڈ کا کلپ کا حوالہ دیا گیا ہے، ٹوئٹ کے کیپشن کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی نامعلوم خاتون نے 7 بار شادیاں کیں اور اپنے 6 شوہروں سے کفالت کی رقم حاصل لی، خاتون ساتویں شوہر کے خلاف بھی کفالت کا کیس لڑ رہی ہے۔
(جاری ہے)
ویڈیو میں کیے گئے انکشاف کے مطابق بھارتی خاتون اپنے ہر شوہر کے ساتھ6 ماہ سے ایک سال تک رہی جس کے بعد خاتون نے 6 شوہروں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے ان سے کفالت حاصل کی۔حالیہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایاکہ خاتون کے اس سے قبل تمام شوہروں کے خلاف کیسز کو نمٹادیا گیا ہے، خاتون کا یہ کیس ساتویں شوہر کے خلاف ہے۔ جس پر عدالت میں موجود جج نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون کے ساتھ کھیل رہی ہیں بعد ازاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے خاتون کے تمام شوہروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
Credits 92News