سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے کی تردید کر دی

112


سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے کی تردید کر دی

 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے کی تردید کر دی۔

وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے نیتنیاہو سمیت اسرائیلی وفد کی ولی عہد محمد بن سلمان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اسرائیلی وزیراعظم اور موساد کے چیف نے سعودی عرب کا کوئی خفیہ دورہ نہیں کیا۔ دورے کے حوالے سے چلنے والی میڈیا پر خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

نیتنیاہو اور موساد چیف کے غیر اعلانیہ دورہ سعودی عرب کا دعویٰ اسرائیلی میڈیا نے کیا۔ رپورٹ میں کہا خفیہ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ بھی شریک تھے۔





Source link

Credits 92News