اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ، اسرائیل کے میڈیا کا دعویٰ
یروشلم (92 نیوز) اسرائیل کے میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور موساد کے سربراہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں تعلقات کی بحالی اور ایران کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس خفیہ ملاقات کے حوالے سے اسرائیل کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی لاعلم رہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تاہم سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ٹویٹ میں اسرائیلی وزیراعظم اور موساد چیف سے ملاقات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سعودی اور امریکی حکام موجود تھے۔
Credits 92News