عمران خان کا دورہ افغانستان امن کیلئے پاکستان کی پُرعزم کاوشوں کا عکاس ہے، امریکا


عمران خان کا دورہ افغانستان امن کیلئے پاکستان کی پُرعزم کاوشوں کا عکاس ہے، امریکا

واشنگٹن (92 نیوز) جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کیلئے امریکی نائب معاون خارجہ ڈین تھامپسن کا کہنا ہے عمران خان کا دورہ افغانستان امن کیلئے پاکستان کی پرعزم کاوشوں کا عکاس ہے۔

افغانستان میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا امریکا بھی معترف ہوگیا، ڈین تھامپسن کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل پر خوشی ہوئی، پاکستان کا افغانستان کیساتھ سلامتی، مہاجرین، تجارت، علاقائی ربط کیلئے تعاون بڑھانا خوش آئند ہے۔

جنوبی و وسطی ایشیائی امور کیلئے امریکی اعلیٰ نائب معاون وزیر خارجہ ڈین تھامپسن نے مزید کہا کہ پاک افغان تعاون پورے خطے کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔



Source link

Credits 92News

Exit mobile version