سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنیوالی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا جائیگا، چین

91


اسلام آباد (92 نیوز) چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے سی پیک منصوبے کو سبوتاژکرنےوالی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔

چین نے سی پیک منصوبہ سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے عزم  کا اظہار کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا چین دہشت گردوں کوکچلنے کیلئے پاکستان کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں میں پاکستان کا شاندار کردار حوصلہ افزا ہے۔

ترجمان لیجیان زاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان نے پہلے ہی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پر مشتمل ڈوزیئر دنیا کے سامنے لایا۔

ڈی جی ای ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی مزموم عزائم کو بے نقاب کر چکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سی پیک کو ناکام بنانے کی بھارتی سازشوں کے ثبوت دیے۔

پاکستانی ڈوزیئر میں سی پیک کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کے تمام زمینی حقائق موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بھارت کے دہشتگردوں سے رابطوں، مالی معاونت، تربیت اور سرپرستی کو بے نقاب کیا۔





Source link

Credits 92News