پاکستان کو بڑی تعداد میں ڈالرز ملنے کا امکان

25
پاکستان کو بڑی تعداد میں ڈالرز ملنے کا امکان


ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی

بدھ 6 دسمبر 2023
19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نی65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر لاگت کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی جس کا مقصد پاکستان کو جامع اور پائیدار ترقی اور نمو کے اہداف کو حاصل کرنیمیں مدد فراہم کیاجانا ہے ۔اے ڈی بی کے مطابق اس ہفتے منظور کیے گئے منصوبوں کے ذریعے مقامی وسائل کو متحرک کرنے، اگست 2022 کے تباہ کن سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی اور تحفظِ
خوراک کو بہتر بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

()

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی زوکوف کا کہنا تھا کہ نئی فنانسنگ پاکستان کو گزشتہ سال کے مہنگائی کے بحران اور سیلاب کے اثرات سے نکلنے اور طویل مدتی ترقی کو راہ پر واپس لانے میں مدد دے گی، جو پائیدار اور جامع ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کثیر جہتی نقطہ نظر پاکستان میں اے ڈی بی کے اسٹریٹیجک مصروفیات کا حصہ ہے اور ہم آہنگی کے ساتھ ہمارے پروگرام قرضے اور منصوبوں کی سرمایہ کاری فراہم کرتا ہے تاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور اس کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کے لیے تعاون کو بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points