()
کے آر ٹی ای نیوز کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی بھارت پر کڑی نظر کے پیش نظر پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی حکومت نے سچ چھپانے کی کوشش کی تھی۔ بھارتی حکومت نے یوٹیوب پر کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی تھی۔بھارت کی جانب سے 16پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگا ئی گئی تھی۔بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے اقدامات کرنے لگی تھی۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوگئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے ان چینلز پرپابندی لگانے کی ہدایات کی تھیں۔ بھارتی حکومت سچ دکھانے پربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی تھی ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مودی سرکاری اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی تھی۔ پاکستانی میڈیا نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھایا اور دنیا کو سچ دکھایا تومودی حکومت گھبرا گئی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پرپاکستان کے سولہ ٹی وی چینلز کی یوٹیوب نشریات پر بھارت میں پابندی لگادی گئی تھی۔ مبصرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا دراصل اپنی ناکامیوں اور اندرونی تضادات کو چھپانے کی ایک کوشش تھی ۔
Credits Urdu Points