ملزم نے معمولی جھگڑے کے بعد گلا دبا کر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا، مقتولہ آیت مریم کی بہن زینب جب اس سے ملنے پہنچی تو محلے داروں کی موجودگی کے دوران گھر کے اندر جا کر دیکھا تو آیت مریم بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی، ایس پی

()
ایس پی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ کوشوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر قتل کیاہے۔ملزم نے گلا دبا کر اپنی بیوی آیت مریم کو قتل کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ کیس کے حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ملزم سے مزید تفتیش کے بعد قتل کے مزید محرکات کا اندازہ ہوسکے گا۔پولیس کے مطابق نواب ٹاون پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈسکہ کے علاقے تھانہ ستراہ کی حدود میں دولہے کو سسرال میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ ستراہ کے علاقے منڈ میں پیش آیاتھا جہاں عدنان نامی نوجوان کو ولیمے کی رسم کے بعد سسرال میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیاتھا۔ زخمی دولہے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ پولیس کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر دلہن کے قریبی عزیز نے فائرنگ کی تھی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points