پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس 21 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

3
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس 21 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے روف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 21 جنوری کوکی جائیگی جس کیلئے الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دئیے جائیں گے۔ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلئے موقع دے رکھا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔

()


یاد رہے کہ قبل ازیںالیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیسوں کی سماعت بدھ15 جنوری کو مقرر کی تھی۔

بتایاگیا تھا کہ کیسوں کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمیشن کیسز سماعت کیلئے مقرر کردئیے گئے تھے۔ اسی طرح پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں ان کی حاضری اورگواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے کیسز میں پارٹی کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے دئیے جانے والے شوکاز نوٹسز کا جواب دیں گے۔ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس ڈی لسٹ کردیاتھا۔الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کرتے ہوئے کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس ڈی لسٹ کیا تھا۔



Source link

Credits Urdu Points