پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 نومبر 2024ء ) علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تم میں دم ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاو، جسے گورنر راج لگانے کا شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہے، ڈی چوک کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔حکومت نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے 245 کے تحت فوج کو مظاہرے میں مداخلت کی اجازت دی، انار کلی، ماڈل ٹاؤن کے بعد ڈی چوک پر گولیاں برسائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دادو خیل کے مقام سے ہم پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، پھر چونگی 26 پر ہم پر گولیاں برسائی گئیں، ہمارا بے گناہ لیڈر جیل میں ہے جس کی رہائی کے لیے ہم احتجاج کررہے تھے۔
()
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے لیڈر کیلیے اتنی بڑی تعداد میں عوام نکلے، چلینج کرتا ہوں تاریخ میں اتنا بڑا مارچ دکھائیں، ہم اپنے کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جنہوں نے یہ حرکت کی انہیں عبرت ملے گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ بھی ہم کریں، ہمیں مجبور نہ کریں کہ پھر نعرہ لگائیں کہ ایسا صحیح تو پھر ایسا ہی صحیح، جب پنجاب پولیس کے اہلکار پکڑے گئے تو انہوں نے عمران خان کے نعرے لگائے۔ عمران خان کا حکم تھا کہ ڈی چوک تک جاؤ اور ہمارے لوگ وہی تک گے اگر کوئی آگے گیا تو میں یقین سے کہتا ہوں ان میں بھی ماسک والے لوگ ہونگے، ریڈ زون کسی کے باپ کا ہے؟ جواب یہ دو کہ گولیاں کیوں ماری؟۔ ہمارے شہداء نے جس مقصد کیلئے قربانیاں دیں ہم انشاءاللہ وہ مقصد حاصل کریں گے، ہمارے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ علی امین گنڈاپور نے حکومتی رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیشرم، بیغرت کہتے ہیں کہ بھاگ گئے، میرے لوگ کیا دہشتگرد ہیں؟ تُم گولیوں مارو اور بیچارے کھڑے رہیں گے، اب جب اسلحہ اُٹھا کر آئیں گے تو بتائیں گے بھاگتا کون ہے، تگڑے ہو جانا۔ اسلحہ،
بارود، پیسہ ہمارے پاس بھی ہے ڈرو اُس وقت سے جب ہم کہیں گولی کا جواب
گولی سے ہے، تمہارے باپ میں جرات ہے تو لگاؤ گورنر راج چیلنج کرتا ہوں، اس
صوبے میں رہ گئے تو تم اپنے باپ سے پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔
Credits Urdu Points