سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

8
سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد


پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے پلان ترتیب دے دیا، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا



ساجد علی

منگل 12 نومبر 2024
11:09


سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر 2024ء ) سکیورٹی خدشات کے باعث کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجیلنس نے کراچی ائیرپورٹ پر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے مسافروں کو رخصت کرنے یا ان کے استقبال کیلئے آنے والوں پر بھی نئی شرائط عائد کردی ہیں، جن کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے آنے والوں کیلئے بھی ٹکٹ کی کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیدیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ائیرپورٹ جا سکیں گے، ٹکٹ کی کاپی نہ ہونے پر ائیرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، شعبہ ویجیلنس کی جانب سے ائیر پورٹ پر داخلے کے وقت سکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے، نئے شرائط کے تحت ائیرپورٹ میں داخلے کیلئے مسافروں کو لینے آنے والے شہریوں کو شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔

()


بتایا جارہا ہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے یہ پلان ترتیب دیا ہے، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا، کراچی ائیرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں، 7 اکتوبر کو کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے بعد وقوعہ پر متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے میں جلنے والی گاڑیوں کی تعداد 8 بتائی گئی جب کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی ڈبل کیبن ویگو تھی، جو شاہ فہد نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ تھی، کراچی ائیرپورٹ حملے کی تحقیقات کے دوران مرکزی ملزم سمیت خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، ہوائی اڈے کے اندر موجود ریکی ٹیم بھی پکڑی گئی۔


متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points