اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اکتوبر ۔2024 ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا امکان ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں فل کورٹ میٹنگ 28 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے. فل کورٹ میٹنگ حلف برداری تقریب کے فوراً بعد بلائے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے صدرمملکت آصف زرداری نے ایوان صدر میں ان سے حلف لیا.
()
تقریبِ حلف برداری میں وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز نے بھی شرکت کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تقریب میں شریک تھے. جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا چیمبر سنبھال لیا ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا. ایک اور رپورٹ می بتایا گیا ہے کہچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر پیر کے دن بلایا ہے جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر 2027 تک اس عہدے پر رہیں گے واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا تھا. وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ کمیٹی میں موجود 9 میں سے دو تہائی ارکان نے بہت اچھی بحث کے بعد جسٹس آفریدی کے حق میں فیصلہ دیا‘اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کے طور پر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی. پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے اس سے قبل الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ کا سب سے سینیئر جج ہی ملک کا چیف جسٹس ہوتا تھا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کو سنیارٹی اصول کے تحت اگلا چیف جسٹس پاکستان بننا تھا چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کرنے کے اگلے روز صدر آصف زرداری ہی جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا.
Credits Urdu Points