جج رولز کو فالو نہیں کریں گے تو کون کرئے گا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا تفصیلی فیصلے پرتاریخ نہ لکھنے پر اظہار برہمی

6
جج رولز کو فالو نہیں کریں گے تو کون کرئے گا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا تفصیلی فیصلے پرتاریخ نہ لکھنے پر اظہار برہمی


سپریم کورٹ میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف اپیل پٹیشن واپس لینے پر نمٹا دی گئی


میاں محمد ندیم

منگل 1 اکتوبر 2024
16:49

جج رولز کو فالو نہیں کریں گے تو کون کرئے گا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اکتوبر ۔2024 ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تفصیلی فیصلے پرتاریخ نہ لکھے ہونے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگرہمارے جج رولز کو فالو نہیں کریں گے تو کون کرئے گا تفصیلی فیصلہ میں تاریخ لکھی ہونی چاہیے. سپریم کورٹ میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف اپیل پرسماعت کے دوران درخواست گزارسجاد علی خان نے اپنی پٹیشن واپس لے لی جس پرعدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی.

()

درخواست گزارکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ پڑھا سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ تفصیلی فیصلے کی تاریخ کیا ہے؟ وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ مختصر فیصلے کی تاریخ لکھی ہے لیکن تفصیلی فیصلے کی تاریخ نہیں لکھی ہوئی. تفصیلی فیصلے پرتاریخ نہ لکھے ہونے پرچیف جسٹس نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگرہمارے جج رولز کو فالو نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ تفصیلی فیصلہ میں تاریخ لکھی ہونی چاہیے تھی. چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا کہ دوسروں کا احتساب کرو لیکن اپنوں کو نہ پوچھیں مختصرحکم دیا اورچھ مہینے گزارکرتفصیلی فیصلہ دے دیا فیصلوں پر تاریخ نہ ہونے سے عوام کے حقوق متاثر ہوتے ہیں وکیل درخواست گزار فاروق نائیک نے کہا کہ فہمیدہ مرزا اورذوالفقار مرزا دونوں الیکشن ہار چکے ہیں جبکہ وکیل بینک نے موقف اپنایا کہ فریقین 25 سال سے بینک کے نادہندہ ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ فی الحال ہم میرٹس پرنہیں جا رہے ابھی آبزرویشن دیں تو وہ آئندہ کیس پراثرانداز ہوں گی.                                            

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points