بینجمن نیتن یاہواپنی غلط پالیسیوں سے ہموطنوں کی توجہ ہٹانے کیلئے کوشاں ہیں، مصرکی غزہ کی پٹی میں ہتھیار منتقلی کے اسرائیلی الزامات کی تردید

4
بینجمن نیتن یاہواپنی غلط پالیسیوں سے ہموطنوں کی توجہ ہٹانے کیلئے کوشاں ہیں، مصرکی غزہ کی پٹی میں ہتھیار منتقلی کے اسرائیلی الزامات کی تردید


بدھ 4 ستمبر 2024
19:27

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) مصرنے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بینجمن نیتن یاہو اپنی غلط پالیسیوں سے ہموطنوں کی توجہ ہٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔

()

عرب میڈیاکے مطابق مصری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں نیتن یاہو کے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم ہمارا نام استعمال کرکے اپنی رائے عامہ کی توجہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے اور قیدیوں کی رہائی کیلئے کی جانے والی کاوشوں سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو کے حالیہ بیانات سہ ملکی (مصر، قطر اور امریکا )ثالثی کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں، قاہرہ اس سلسلے میں اسرائیلی حکام کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے اس طرح کے بیانات کے نتائج پراسرائیل کو جوابدہ ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایسی بیان بازی صورتحال کو مزید خراب کرتی ہے، اس کا مقصد جارحانہ اور اشتعال انگیز پالیسیوں کو جواز فراہم کرنا ہے جو خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بنے،ہم علاقائی امن و سلامتی برقرار رکھنے اور خطے کی تمام اقوام کے لیے استحکام کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points